Thursday, March 28, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کمیٹی کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کمیٹی کا اعلان کر دیا
October 26, 2018
لاہور (92 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کمیٹی کا اعلان کر دیا۔ محسن حسن خان چیئرمین ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کے معاملات میں درستگی لانے کے لئے کرکٹ کمیٹی بنا دی۔ کمیٹی میں وسیم اکرم ، مصباح الحق اور عروج ممتاز بھی شامل ہیں۔ پی سی بی کے سی اواو سبحان احمد نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ کرکٹ کمیٹی ڈومیسٹک اورانٹرنیشنل کرکٹ کے تمام معاملات کو دیکھے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ سلیکشن کمیٹی اور کرکٹ کمیٹی کے الگ الگ کردار ہیں۔ کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین محسن حسن خان نے عزم ظاہر کیا کہ کرکٹ کے معاملات میں کوئی فیورٹ ازم نہیں ہو گی، میرٹ پر کام ہو گا۔ کرکٹ کمیٹی کے رکن وسیم اکرم نے کہا جب تک پی سی بی نے چاہا کمیٹی کام کرے گی۔ پی سی بی حکام نے واضح کیا کہ کمیٹی اعزازی طور پر کام کرے گی، کوئی معاوضہ نہیں لے گی۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کمیٹی کرکٹ کے امور سے متعلق بورڈ کو رہنمائی فراہم کرے گی۔