Sunday, September 8, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ کر کٹر عمر اکمل کی جانب سے لگائے گے الزامات کو مسترد کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ کر کٹر عمر اکمل کی جانب سے لگائے گے الزامات کو مسترد کردیا
August 18, 2017

لاہور (92 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ کر کٹر عمر اکمل کی جانب سے لگائے گے الزامات کو مستر دکردیا ۔اور کہا ہے کہ امید ہے وہ مزید بے بنیاد الزامات عائد نہیں کریں گے ۔

پی سی بی نے عمر اکمل کے عائد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیمپنیز ٹرافی سے قبل عمر اکمل کو  فٹنس ٹیسٹ کلئیر کر نے پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

تاہم ایونٹ سے قبل معمول کے فٹنس ٹیسٹ میں عمر اکمل کو ناکامی پر دوبارہ ڈراپ ہوگیا ۔

 پی سی بی کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کی جانب سے چیمپینز ٹرافی اسکواڈ سے نکالنے سے نکالنے کی بات غلط بیانی ہے۔ عمر اکمل کو اپنی فٹنس بہتر کر نے کے لیے سات مواقع دئیے گے۔ عمر اکمل کو دیگر کھلاڑیوں کی طرح فتٹنس بہتر کر نے کے لیے پروگرام دیا گیا لیکن وہ ناکام رہا ۔

پی سی بی نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے ک عمر اکمل کو کیے گے شوکاز کی جواب کے منتظر ہیں ۔