Friday, April 19, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا
June 3, 2015
لاہور (92نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ سری لنکا کےلئے ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کر دیاہے۔ احمد شہزاد اور شان مسعود کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، بنگلہ دیش کے خلاف اعلان کردہ ٹیسٹ سکواڈ میں سعید اجمل، سمیع اسلم، سہیل خان، راحت علی اور بابر اعظم کا نام نہیں ہے۔ مصباح الحق ٹیم کے کپتان اور اظہر علی نائب کپتان مقرر کئے گئے ہیں۔ ٹیم میں تین اوپنر احمد شہزاد، شان مسعود اور محمد حفیظ شامل ہیں جبکہ یونس خان اور اظہر علی ٹاپ آرڈر جبکہ اسد شفیق، مصباح الحق اور حارث سہیل مڈل آرڈر میں ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ سرفراز احمد کو بطور وکٹ کیپر جبکہ ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ کو بطور سپنر ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ جنید خان، وہاب ریاض، عمران خان اور احسان عادل فاسٹ باو¿لنگ کا شعبہ مضبوط کریں گے۔ قومی ٹیم تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈیز اور دو ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے کےلئے آٹھ جون کو سری لنکا روانہ ہو گی، ٹیسٹ سیریز کا آغاز سترہ جون سے ہو گا۔