Friday, April 26, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کی تصدیق کر دی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کی تصدیق کر دی
August 11, 2020
 لاہور (92 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کی تصدیق کر دی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ کا کہنا پاکستانی ٹیم دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے دسمبر میں دورہ کرے گی۔ https://twitter.com/BLACKCAPS/status/1293051574764281857?s=20 آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز اور بنگلا دیش کی ٹیمیں بھی  نیوزی لینڈ کا دورہ کریں گی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ  چاروں کرکٹ بورڈز نے  دورے کی تصدیق کر دی ۔ ٹیموں کے لیے بائیو سکیور ماحول کے انتظامات  کر رہے ہیں ۔ نیوزی لینڈ پہنچنے پر  ہر ٹیم کو  چودہ روز  قرنطینہ کرنا ہو گا۔