Saturday, April 20, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بائیس خواتین کرکٹرز کو سنٹرل کنٹریکٹ دے دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بائیس خواتین کرکٹرز کو سنٹرل کنٹریکٹ دے دیا
May 4, 2016
لاہور (92نیوز) پی سی بی نے بائیس خواتین کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دیدیا۔ کنٹریکٹ جنوری سے دسمبر 2016ءتک کے عرصے کےلئے دیا گیا ہے۔ سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق اے کیٹگری میں ثناءمیر‘ بسمہ معروف‘ جویریہ ودود اور اسماویہ اقبال شامل ہیں۔ ندا رشید‘ انعم امین اور نین عابدی کو بی کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔ سعدیہ یوسف‘ سدرہ نواز‘ رابعہ شاہ‘ سدرہ امین‘ ناہیدہ خان‘ عالیہ ریاض‘ ارم جاوید‘ مرینہ اور ثانیہ اقبال سینٹرل کنٹریکٹ کی سی کیٹگری میں شامل ہیں۔ ڈی کیٹگری میں منیبہ علی صدیقی، الماس اکرم، ڈیانا بیگ، عائشہ ظفر اور کائنات امتیاز کو رکھا گیا ہے۔ کنٹریکٹ کی مدت جنوری 2016ءسے 31 دسمبر 2016ءتک ہے۔ چیئرمین پی سی بی شہریار احمد خان کے مطابق خواتین کرکٹرز کی شاندار کارکردگی پر انہیں سنٹرل کنٹریکٹ ایوارڈ دیا جا رہا ہے۔ امید ہے وہ ایسے ہی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔