Wednesday, April 24, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اٹھارہ نوجوان کرکٹرز کو ایمرجنگ کیمپ کیلئے بلا لیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اٹھارہ نوجوان کرکٹرز کو ایمرجنگ کیمپ کیلئے بلا لیا
April 28, 2015
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے اٹھارہ نوجوان کرکٹرز کو ایمرجنگ کیمپ کیلئے بلا لیا،کھلاڑیوں کے ٹرائل اور فٹنس ٹیسٹ کل نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونگے۔ تفصیلات کے مطاطق پی سی بی کی جانب سے جن کھلاڑیوں کوایمرجنگ کیمپ کیلئے بلایا گیا ہے ان میں حسن علی، محمد عرفان، عبدالرحمان مزمل، نعیم انجم، نعیم الدین ، گوہر علی،کرامت علی، محمد حسن،حسین طلعت، بلال آصف،، کامران،، غلام نجف شاہ،احمد بٹ، فیصل خان، عادل امین،بابر رحمان،وقاص مقصود اور خرم شہزاد شامل ہیں۔ فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے والے کرکٹرز کو ایمرجنگ پلئیرز دوہزار پندرہ میں شامل کیا جائے گا۔