Wednesday, April 24, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ عمر اکمل کیس میں کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں اپیل دائر کرے گا

پاکستان کرکٹ بورڈ عمر اکمل کیس میں کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں اپیل دائر کرے گا
August 10, 2020
 لاہور (92 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ عمر اکمل کیس میں کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں اپیل دائر کرے گا۔ عمر اکمل پر پابندی میں کمی کیخلاف اپیل سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزان میں دائر کی جائے گی۔ انڈیپینڈنٹ ایڈجوڈیکٹر نے سپاٹ فکسنگ کے تفصیلی فیصلے میں عمر اکمل کی سزا تین سال سے کم کر کے ڈیڑھ سال کی ۔ پی سی بی کوڈ کی شق  کے تحت فیصلے کے خلاف  اپیل صرف کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں ہی کی جا سکتی ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے انسداد بدعنوانی سے متعلق معاملات   کو سنجیدگی سے لیتے ہیں  اور   اس حوالے سے بورڈ کی زیرو ٹولیرنس کی پالیسی برقرار ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے بدعنوانی سے متعلق  لیکچرز میں شرکت  کے بعد عمر اکمل  حکام کو رابطوں کے بارے میں آگاہ کرنے کے نتائج سے بخوبی واقف تھے ۔ کھیلوں میں بدعنوانی کی روک تھام کے لیے قانون سازی سے متعلق مجوزہ مسودہ  حکام کو پیش کر چکے ہیں۔