Tuesday, April 23, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ میں رابطوں میں تیزی

پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ میں رابطوں میں تیزی
January 2, 2020
 کراچی (92 نیوز) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کرکٹ سیریز پر معاملات حل نہ ہو سکے۔ دونوں کرکٹ بورڈز میں رابطوں میں تیزی آ گئی۔ پاکستان میں کرکٹ کے میدان دوبارہ آباد ہوں گے یا نہیں ، معاملہ لٹک گیا ۔ بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر سوالیہ نشان برقرار ہے اور سیریز فائنل کرنے سے متعلق معاملات تاحال حل نہیں ہو سکے ۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی ناں کو ہاں میں بدلنے کیلئے پی سی بی نے کوششیں تیز کر دی ہیں ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے زور لگانا شروع کر دیا جبکہ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز مستقبل میں کھیلنے کی پیشکش کی ہے لیکن ساتھ ہی دو ٹوک اعلان بھی کر دیا کہ ہوم سیریز بنگلہ دیش جاکر نہیں کھیلیں گے اور صرف پاکستان کے میدانوں کو ہی آباد کیا جائے گا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے سیریز ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہو گی، اس لیے 2 ٹیسٹ میچوں سے کم پر بات نہیں بنے گی ۔ پی سی بی حکام بنگلہ دیش کرکٹ  بورڈ سے مثبت جواب ملنے کی منتظر ہے ۔