Tuesday, April 23, 2024

پاکستان کرپٹ ممالک میں 19 ویں نمبر پر آ گیا، ٹریس میٹرکس کی رپورٹ

پاکستان کرپٹ ممالک میں 19 ویں نمبر پر آ گیا، ٹریس میٹرکس کی رپورٹ
December 12, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) ٹریس میٹرکس کی رپورٹ میں پاکستان کرپٹ ممالک کی فہرست میں انیس ویں نمبر پر آ گیا۔
ٹریس میٹریس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے مطابق 200 ملکوں میں پاکستان کرپٹ ترین ممالک میں 19 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔
دوسری جانب ایف بی آر کہتا ہے کہ اس سال 12 لاکھ ٹیکس گزاروں میں سے 3 لاکھ 84 ہزار یعنی 32 فیصد نے سرے سے ٹیکس ہی جمع نہیں کرائی۔ یہ تاریخ کی بلند ترین صفر ٹیکس کی شرح ہے۔
پاکستان قرضوں کا سود ادا نہیں کرپا رہا۔ آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ پاکستان کو صور تحال پر قابو پانے کے لئے نئے ٹیکس لگانا ہونگے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالر پر اب قابو نہیں رہا۔
خدشہ ہے کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا۔
ادھرعالمی بنک کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمت بڑھائے بغیر چارہ نہیں۔ اس صور تحال میں وزارت خزانہ کا کوئی والی وارث نہ ہونے سے نقصان اور خوف دونوں پاکستان کو گھیرے میں لے رہے ہیں۔ ہر ایک کی زبان پر ایک ہی سوال ہے کہ اب کیا ہو گا۔