Monday, September 16, 2024

پاکستان کر کٹ بورڈ کی طرف سے سابق چیئرمین شہریارخان کے اعزاز میں الوداعی تقریب

پاکستان کر کٹ بورڈ کی طرف سے سابق چیئرمین شہریارخان کے اعزاز میں الوداعی تقریب
August 16, 2017

لاہور (92 نیوز) پاکستان کر کٹ بورڈ کی طرف سے سابق چیئرمین شہریارخان کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔  شہریار خان نے بورڈ کا چارج نجم سیٹھی کے حوالے کردیا۔

سابق چیئرمین پی سی بی شہریار محمد خان کے اعزاز میں قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے ظہرانے میں پی سی بی کے تمام آفیشلزاور سٹاف نے شرکت کی۔ شہر یار ہال میں آئے تو نجم سیٹھی نے ان کا استقبال کیا۔ ۔نجم سیٹھی نے شہر یار خان کی پی سی بی کے لئے خدمات کو بھی سراہا۔

شہر یار خان صاحب کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ وہ کرکٹ بورڈمیں ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ پاک بھارت بیک ڈور ڈپلومیسی پر بھی کام کر رہے تھے۔

سابق چیئرمین شہریار محمد خان نے اپنے تین سالہ دور میں اپنا ساتھ دینے پر پی سی بی آفیشلز کا شکریہ ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس تین سالہ دور میں بورڈ آفیشلز کی جانب سے تعاون پر ان کا شکر گزار ہوں۔ خاص طور پر بورڈ آف گورنرز اور نجم سیٹھی نے کافی مد دکی جس پر ہم معاملات کو چلانے میں کامیاب رہے۔ امید ہے اب نجم سیٹھی صاحب اپنی ذہانت اور محنت سے بورڈ کو مزید آگے لے کر جائیں گے ۔

چیئرمین نجم سیٹھی نے پی سی بی کی جانب سے شہریار خان کویادگاری شیلڈ پیش کی۔