Friday, April 19, 2024

پاکستان کبڈی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کبڈی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا
February 13, 2020
 فیصل آباد (92 نیوز) پاکستان کبڈی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ پاکستان نے گروپ بی کے ایک میچ میں آسٹریلیا کو 37 پوائنٹس سے شکست دی۔ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 25 کے مقابلے 62 پوائنٹس سے شکست دی۔ دو میچوں میں مسلسل ناقابل شکست رہنے والی قومی ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ۔ اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دیگر دومیچوں میں بھارت اور جرمنی فاتح رہے۔ بھارت نے ایران کو 39 کے مقابلے 50 پوائنٹس سے ہرایا۔ جرمنی نے سیرالیون کو باآسانی 29 پوائنٹس کے فرق سے شکست دی۔ جرمنی نے 43 اور سیرالیون نے صرف 14 پوائنٹس اسکور کیے۔ قومی ٹیم کل گجرات کے ظہور الہیٰ اسٹیڈیم میں گروپ اسٹیج کے آخری میچ میں آذربائیجان سے مقابلہ کرے گی۔