Sunday, September 8, 2024

پاکستان کاسعودی عرب سےروحانی رشتہ ہے،شہبازشریف، سعودی عوام پاکستان کواپنادوسراگھرسمجھتےہیں:امام کعبہ

پاکستان کاسعودی عرب سےروحانی رشتہ ہے،شہبازشریف، سعودی عوام پاکستان کواپنادوسراگھرسمجھتےہیں:امام کعبہ
April 26, 2015
لاہور(92نیوز)پاکستان کے دورے پر آئے امام کعبہ نے آج لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی  شیخ خالد الغامدی مرکزی جمعیت اہلحدیث کے مرکزی دفتر بھی گئے۔ تفصیلات کے مطابق امام کعبہ شیخ خالد ا لغامدی ماڈل ٹاﺅن پہنچے تو وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیاصوبائی وزراءاور دیگر اہم شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ امام کعبہ نے شہباز شریف سے بعد ازاں ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا ،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کاسعودی عرب سے روحانی رشتہ ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہےپاکستانیوں کو سعودی عرب سے دوستی پر فخر ہے۔ امام کعبہ شیخ خالد نے پاکستان سے ملنے والی محبت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے عوام پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں ا مام کعبہ وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کے بعد مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزپہنچے جہاں جماعت کے سربراہ پروفیسر ساجد میر ، ممبر قومی اسمبلی حافظ عبدالکریم اور دیگر نے ان کا استقبال کیا ۔ شیخ خالد الغامدی نے نماز ظہر کی امامت کے بعد دعا کروائی انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کا شیرازہ بکھر چکا ہے دشمن ہماری صفوں میں گھس کر ہمیں گروہوں میں تقسیم کر رہا ہے مصائب سے نکلنے کیلئے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہو گا۔