Monday, May 6, 2024

پاکستان کاروباری ماحول بہتر کرنیوالے 10 سر فہرست ممالک میں شامل

پاکستان کاروباری ماحول بہتر کرنیوالے 10 سر فہرست ممالک میں شامل
October 24, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) ورلڈ بینک نے پاکستان  کو کاروباری ماحول بہتر کرنے والے 10 سرفہرست ممالک میں شامل کرلیا ،  پاکستان نے ایزآف ڈوئنگ بزنس کی ریفارمز میں بھارت اور بنگلا دیش کو پیچھے چھوڑدیا۔ ورلڈ بینک گروپ کی ڈوئنگ بزنس 2020 اسٹڈی رپورٹ جاری کر دی ۔ پاکستان کو کاروباری ماحول بہتر کرنے والے 10 سرفہرست ممالک میں شامل کرلیا گیا  ، اصلاحات میں بھارت اور بنگلہ دیش کو پیچھے چھوڑدیا۔ چھ ریگولیٹری اصلاحات کے نفاذ سے پاکستان کی عالمی رینکنگ میں 28 پوائنٹس کی بہتری آئی ، رینکنگ 136 سے بہتر ہو کر دنیا میں 108 نمبر پرآ گئی۔ رپورٹ کے مطابق بینکوں سے قرض لینے سے  متعلق سرمایہ کار کی مشکلات حل کرنے سے درجہ بندی 58 نمبر پر پہنچ گئی ، اقلیتی شیئر ہولڈرز کے تحفظ کے حوالے سے پاکستان کانمبر 26 ہے جب کہ  کاروبار شروع کرنے سے متعلق  پاکستان کی درجہ بندی 130 سے بہتر ہو کر 72 ہو گئی۔