Friday, April 19, 2024

پاکستان کا کینیڈا سے بلاتاخیر براہ راست پروازوں کے آغاز کا مطالبہ

پاکستان کا کینیڈا سے بلاتاخیر براہ راست پروازوں کے آغاز کا مطالبہ
April 24, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے کورونا کے باعث کینیڈا سے براہ راست پروازوں کی معطلی کے فیصلے پر نظرثانی اور بلاتاخیر پروازوں کے آغاز کا مطالبہ کر دیا۔

پاکستانی ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے کینیڈین وزیر ٹرانسپورٹ عمر الغبرا کے نام خط میں کہا کینیڈا کا پروازوں پر پابندی کا فیصلہ زمینی حقائق کے منافی ہے، پاکستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا وباء کو روکا۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ پاکستان میں یومیہ مثبت کیسز کی تعداد 5 ہزار 870 ہے، افسوس پاکستان کو یومیہ 3 لاکھ 32 ہزار 503 کیسز والے ملک بھارت کیساتھ جوڑ دیا گیا۔