Friday, April 19, 2024

پاکستان کا چین کیساتھ آزاد تجارت کا معاہدہ طے پا گیا

پاکستان کا چین کیساتھ  آزاد تجارت کا معاہدہ طے پا گیا
November 8, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان کا چین کےساتھ  آزاد تجارت کا معاہدہ طے پا گیا۔ مشیرتجارت کا کہنا ہے کہ کہ چین کے ساتھ آزاد تجارت کا معاہدہ یکم دسمبر سے لاگو ہوگا۔ عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ یہ سی پیک ٹوپلس بزنس ٹو بزنس معاہدہ ہوگا۔ پاکستان کے ٹیکسٹائلز، فارسوٹیکلز، کیمکلز اور لیدر کے شعبے سب سے زیادہ فائدہ اٹھائیں گے۔ اس حوالے سے مشیرتجارت نے بتایا کہ برآمد کنندگان  سے درخواست کی ہے کہ ڈیوٹی فری سہولت سے فائدہ اٹھائیں، چین نے پاکستان کو اڑھائی لاکھ ٹن چاول کی ایکسپورٹ کو دگنا کرنے کی درخواست پر غور وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تین لاکھ ٹن چینی چین کو برآمد کرنے کا انحصار پاکستان میں چینی کی قیمتوں پر ہوگا، چین سے پاکستانی تمباکو اورسگریٹ درآمد کرنے کی درخواست کی ہے۔ عبدالرزاق داؤد نے  مزید کہا کہ چین نے پاکستان سے سردیوں میں سبزیاں اور فروٹ مغربی چین کوبرآمد کرنے کی درخواست ہے۔