Saturday, April 20, 2024

پاکستان کا پاک افغان سرحد دو روز کیلئے کھولنے کا فیصلہ

پاکستان کا پاک افغان سرحد دو روز کیلئے کھولنے کا فیصلہ
March 7, 2017
اسلام آباد(92نیوز)پاکستان کا پاک افغان سرحد دو روز کے لئے کھولنے کا فیصلہ، پاک افغان سرحد طورخم اور چمن بارڈر پر 7 اور 8 مارچ کو کھلی رہے گی، پاک افغان سرحد کھولنے کا مقصد بڑی تعداد میں پاکستان میں موجود افغان باشندوں کو واپس بھیجنا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے پاک افغان سرحد دو روز کے لئے جزوی طور پر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، پاک افغان سرحد 7 اور 8 مارچ کو طورخم اور چمن بارڈر  کے مقام پر کھلی رہے گی۔ دو روز پاک افغان سرحد کھولنے کا مقصد بڑی تعداد میں پاکستان میں موجود افغان باشندوں کو واپس بھیجنا ہے، پاکستان آنے کے خواہشمند شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ویزے پر آنے والے افغان باشندے اس دوران وطن واپس جاسکتے ہیں، صرف وہ افغان شہری سرحد پار جاسکیں گے جن کے پاس مستند دستاویزات ہیں، 7 اور 8 مارچ کو پاک افغان سرحد انسانی ہمدردی کی بیناد پر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترجمان کےمطا بق پاک افغان سرحد کھولنے کا فیصلہ افغان سفیر کی مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کے بعد کیا گیا، پاک افغان سرحد دو دن کے لیے کھولنے کے فیصلے سے افغان حکام کو آگاہ کردیا گیاہے۔