Saturday, April 20, 2024

پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رہے گا یا نکالا جائے گا؟ فیصلہ آج متوقع

پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رہے گا یا نکالا جائے گا؟ فیصلہ آج متوقع
October 23, 2020
 پیرس (92 نیوز) پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رہے گا یا نکالا جائے گا؟ فیصلہ آج متوقع ہے۔ پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس دوسرے دن بھی جاری رہا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے فیٹف کی سفارشات کی روشنی میں بہت سے اقدامات اٹھائے۔ پاکستان کا نام بہتر کارکردگی کی بنیاد پر گرے لسٹ سے نکالے جانے کے امکانات موجود ہیں۔ ایف اے ٹی ایف کے ایک ذیلی ادارے اے پی جی نے اپنی حالیہ رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی 27 سفارشات پوری کرنے میں مصروفِ عمل ہے اور ٹیرر فننانسنگ کی روک تھام کے لیے 15 معاملات پر قانون سازی بھی کر چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے 27 اہداف میں سے 26 پر پیش رفت اور اکیس پوائنٹس پر بڑی پیشرفت کی ہے۔