Thursday, March 28, 2024

پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں آنے کے معاملے پر ریویو کا آغاز ہو گیا

پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں آنے کے معاملے پر ریویو کا آغاز ہو گیا
June 25, 2018
پیرس (92 نیوز) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے پیرس میں جاری اجلاس میں پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں آنے کے معاملے پر ریویو کا آغاز ہو گیا۔ نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے پیرس پہنچ گئیں۔ وہ بلیک لسٹ  میں پاکستان کے نام کے حوالے سے اسلام آباد کا موقف اجلاس کے سامنے رکھیں گی۔ اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی معاونت روکنے اور کالعدم تنظیموں اور دیگر گروہوں کے خلاف کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا۔ چوبیس سے انتیس جون تک پیرس میں جاری رہنے والے اجلاس کا مقصد ملک میں منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کو مالی امداد کو روکنا ہے۔ پاکستان ایکشن پلان مسترد ہو گیا تو پاکستان کوبلیک لسٹ  ممالک کی فہرست میں شامل کر دیا جائے گا۔ فائنشل ایکشن ٹاسک فورس پاکستان ایکشن پلان پر نظر ثانی مکمل کر کےانتیس جون اعلامیہ جاری کرے گی۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ارکان کی تعداد 37 ہے جس میں امریکا، برطانیہ، چین، بھارت اور ترکی سمیت 25 ممالک، خیلج تعاون کونسل اور یورپی کمیشن شامل ہیں۔