Friday, March 29, 2024

 پاکستان کا مودی کے بیان کو اقوام متحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ

 پاکستان کا مودی کے بیان کو اقوام متحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ
June 29, 2015
اسلام آباد(92نیوز)پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے پاکستان توڑنے اورایم کیوایم کے کارکنوں کو مبینہ طورپربھارت میں تربیت دینے کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانےکا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم کے بیان پراقوام متحدہ میں معاملہ اٹھانے کے لئے پاکستان کی وزارت خارجہ نے تیاریاں شروع کردی ہیں ،،ذرائع کا کہناہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو پاکستان بلا لیا گیا ہے۔ ملیحہ لودھی وزیراعظم اور وزارت خارجہ کے حکام سے مشاورت کریں گی، پاکستان میں دہشت گردی کرانے کے بھارتی بیانات پر بھی حکمت عملی طے کی جائے گی،جبکہ بی بی سی کی رپورٹ کے حوالے سے بھی امور زیر غور آئیں گے ، ملیحہ لودھی مکمل تیاری کے بعد اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط لکھیں گی۔