Saturday, April 27, 2024

پاکستان کا ملک میں تیار کردہ اور توسیعی رینج کے حامل بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا ملک میں تیار کردہ اور توسیعی رینج کے حامل بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
April 14, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز ) وطن عزیز کے دفاع کو نا قابل تسخیر بنانے کا عمل کامیابی سے جاری ہے ،  پاکستان نے ملک میں تیار کردہ اور توسیعی رینج کے حامل بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق  700 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت کا حامل  میزائل نظام جدید ایروڈائینیمکس اور ایوی آنکس کا حامل ہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کامیاب تجربے پر  صدر مملکت ، وزیر اعظم  ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے سائنسدانوں ، انجینئرز  کو مبارکباد دی ہے  ۔ میجر جنرل آصف غفور نے پریس ریلیز میں بتایا کہ بابر کروز میزائل سٹیلتھ فیچر کیساتھ ہر قسم کے وارہیڈز لیجانے کی صلاحیت کا حامل ہے  ، میزائل پوری کامیابی کیساتھ زمینی اور سمندری اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے ۔