Sunday, May 19, 2024

پاکستان کا مقدر صرف ایم ایم اے تبدیل کر سکتی ہے ، سراج الحق

پاکستان کا مقدر صرف ایم ایم اے تبدیل کر سکتی ہے ، سراج الحق
July 17, 2018
کشمور (92 نیوز) متحد مجلس عمل کے نائب سربراہ سراج الحق نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کو اندھیروں میں دھکیل دیا، ستر سال سے ملک میں ایک مخصوص طبقہ غالب ہے ، ووٹ کی طاقت کے ذریعے لٹیروں کو بھگائیں گے، پاکستان کا مقدر صرف ایم ایم اے تبدیل کر سکتی ہے۔ کشمور جلسہ سے خطاب میں متحده مجلس عمل کے نائب سربراہ اور جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق نے کہا کہ سندھ میں بھتہ خوری اوربیروزگاری،حکومت کی طرف سے عوام کو دیا گیا تحفہ ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اپنے ووٹ کی طاقت کو ظلم، جبر اور کرپشن کے خلاف  استعمال کریں ، آپکا ووٹ آپکی طاقت ہے اگر اپنی طاقت کو درست استعمال کریں،تو انقلاب آ سکتا ہے۔