Sunday, September 8, 2024

پاکستان کا مقبوضہ کشمیر میں کشمیری قیادت کی نظربندی اور بھارتی بربریت پر اظہار تشویش

پاکستان کا مقبوضہ کشمیر میں کشمیری قیادت کی نظربندی اور بھارتی بربریت پر اظہار تشویش
July 10, 2016
اسلام آباد(92نیوز)مقبوضہ کشمیر میں کشمیری قیادت کی  نظربندی اوربھارتی بربریت پر پاکستان نے  تشویش کا اظہار کیا ہے  ۔ دفترخارجہ کا کہناہے کہ بھارتی حکومت سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں اور انسانی حقوق کی پابندی کرے۔ تفصیلات کےمطابق دفتر خارجہ کی طرف جاری بیان میں کہاگیا ہے  کہ حریت رہنمائوں کی نظر بندی کے  بھارتی اقدامات سے  کشمیریوں کو انکے حق خودارادیت کے مطالبے سے روک نہیں سکتے، کشمیریوں کو حق خودارادیت دے کرہی مسئلہ کشمیرحل کیا جاسکتا ہے۔ مسئلہ کشمیرکا حل صرف اقوام متحدہ کی نگرانی میں غیرجانبدارانہ رائے شماری سے ممکن ہے۔