Friday, May 17, 2024

پاکستان کا مقابلہ چالاک اور عیار دشمن سے ہے ، ائیر مارشل (ر) شاہد لطیف

پاکستان کا مقابلہ چالاک اور عیار دشمن سے ہے ، ائیر مارشل (ر) شاہد لطیف
July 31, 2019
اسلام آباد( 92 نیوز) پاکستان کا مقابلہ چالاک اور عیار دشمن سے ہے ، 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کارایئرمارشل ریٹائرڈ شاہد لطیف کا کہنا ہے کہ  کنٹرول لائن پر خلاف ورزی کا جواب ہرصورت دینا ہوگا، بھارت جھوٹ کے ذریعے دنیا کو گمراہ کرتا ہے۔ ایئرمارشل  ریٹائرڈشاہد لطیف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اب دنیا بھر میں آوازیں اٹھ رہی ہیں، بھارت مسئلے کا حل ہی نہیں چاہتا ۔ دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر ریٹائرڈفاروق حمید نے کہا کہ افغانستان میں رول کم ہونے اور پاک امریکا تعلقات میں بہتری پر بھارت   بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ بریگیڈیئر ریٹائرڈ فاروق حمید نے مزید کہا کہ بھارت کی کوشش ہے مشرقی بارڈر،کنٹرول لائن اور افغان سرحد پر پاکستان کو مسائل کا سامنا رہے،عالمی سطح پر پاکستان  کی اہمیت میں اضافہ بھارت کو ہضم نہیں ہورہا۔