Sunday, September 8, 2024

پاکستان کا معاشی حب کراچی کچرا کچرا ہو گیا

پاکستان کا معاشی حب کراچی کچرا کچرا ہو گیا
September 18, 2017

کراچی (92 نیوز) مئیر کراچی کو جب سے اقتدار ملا ہے، ان کا رونا ختم نہیں ہورہا لیکن شاید انہیں اپنے مسائل کے علاوہ کچھ دکھائی نہیں دیتا۔ کراچی میں نالوں کی صفائی ہوئی اور نہ ہی سڑکوں سے کچرا اٹھایا جاسکا۔اب شہر میں کچرے کے پہاڑ بننا شروع ہوگئے۔

پاکستان کا معاشی حب کراچی کچرا کچرا ہو گیا۔

گلی ہو یا محلہ، سڑکیں ہوں یا شاہرا ہیں۔

ہر طرف صرف کچرا ہی دکھائی دیتا ہے۔

بڑے نالوں پر بھی تجاوزات اور کچرے کے پہاڑ بن گئے ہیں۔

گلبرگ ٹاون میں نہ گجر نالے کی صفائی ہوئی اور نہ ہی تجاوزات کے خلاف آپریشن مکمل کیا جاسکا۔ کچرہ اٹھانے کے بجائے بلدیہ وسطی نے کچرے کے پہاڑ بنادیے۔

مسائل کے حل کو ترستے کراچی میں حکومت، انتظامیہ اور عوامی نمائندے سب موجود ہیں مگر داد رسی کرنے والا کوئی نہیں۔