Thursday, April 25, 2024

پاکستان کا مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر شدید اظہار تشویش

پاکستان کا مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر شدید اظہار تشویش
January 3, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورت حال خطے کے امن واستحکام کے لئے خطرہ ہے، فریقین تحمل کامظاہرہ کریں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق سالمیت اور خودمختاری کا تحفظ اقوام متحدہ چارٹر کا بنیادی اصول ہے، اقوام متحدہ چارٹر کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے یکطرفہ کارروائی سے گریز کیا جائے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ کشیدگی میں کمی اور تمام امور سفارتی انداز میں حل کیے جائیں، تمام فریقین اقوام متحدہ چارٹر، بین الاقوامی قانون کا احترام کریں۔