Sunday, September 8, 2024

پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے وابستہ ہے ،اقتصادی راہداری  بلوچستان کی اہمیت میں مزید اضافہ کریگی : آئی جی ایف سی

پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے وابستہ ہے ،اقتصادی راہداری  بلوچستان کی اہمیت میں مزید اضافہ کریگی : آئی جی ایف سی
August 10, 2015
کوئٹہ(92نیوز)آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیر افگن کا کہنا ہے پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے وابستہ ہے پاک چین اقتصادی راہداری کے بعد بلوچستان کی اہمیت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ایف سی ہیڈ کوارٹر میں میڈیا سے  بات چیت کرتے ہوئے آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن کا کہنا تھا  صوبے  میں اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامناہے، بلوچستان میں را ، افغان انٹیلی جنس اور دیگر ایجنسیاں ملوث ہیں۔ آئی جی ایف سی بلوچستان  کا کہنا تھا صوبے میں ریلوے لائن اور گیس پائپ لائن سمیت دیگر تنصیبات کی سکیورٹی میں مزید اضافہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا اب تک بلوچستان میں ایف سی کے 6 سو 40 افسران اور اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔ دہشت گردی کے واقعات میں ایف سی کے 18 سو جوان زخمی ہو چکے ہیں آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیر افگن کا کہنا تھا گزشتہ دو سال کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں سے دو لاکھ  کلو گرام دھماکہ خیز مواد قبضے میں لیا گیا۔ بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے جس پر مکمل قابو پانے کے لئے دہشت گردوں اور شر پسندوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی کی گئی ہے جلد صوبے بھر میں حکومتی رٹ قائم ہوجائے گی۔