Tuesday, May 14, 2024

پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے لانے کیلئے گرینڈ ٹور گوادر ریلی کا انعقاد

پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے لانے کیلئے گرینڈ ٹور گوادر ریلی کا انعقاد
January 29, 2021

کراچی (92 نیوز) پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے لانے کیلئے تین روزہ گرینڈ ٹور گوادر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں 50 سے زائد ہیوی بائیکس اور 50 سے زائد گاڑیوں نے حصہ لیا۔

گذشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی کراچی سے گوادر بائیکس اور کار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

کلفٹن سے پہلے مرحلے میں چمچماتی بائیکس پر مشتمل اسلام آباد لاہور اور کراچی گروپ کے پچاس رائیڈرز کا قافلہ گوادر کی جانب روانہ ہوا۔ دوسرے مرحلے میں بوٹ بیسن کلفٹن سے پچاس کاروں پرمشتمل قافلہ بھی گوادر کی جانب روانہ ہوا۔

ریلی میں شامل خواتین کا کہنا تھا کہ دنیا کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے۔

ریلی کے شرکاء نے دنیا بھر کی سیاحوں کو پیغام دیا کہ وہ پاکستان آئیں اور یہاں کے خوبصورت مقامات کی سیر کریں۔