Wednesday, May 8, 2024

پاکستان کا لیبیا میں قومی متحدہ حکومت کے قیام کا خیرمقدم

پاکستان کا لیبیا میں قومی متحدہ حکومت کے قیام کا خیرمقدم
March 14, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے لیبیا میں قومی متحدہ حکومت کے قیام کا خیرمقدم کیا، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے لیبیا کی پارلیمنٹ اور سیاسی قیادت کی کامیابی کیلئے دُعاگو ہیں۔

ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے بیان میں کہا، قومی حکومت لیبین عوام کی امن و سلامتی کیلئے پرعزم جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ اقوام متحدہ معاون مشن نے قومی حکومت کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا۔

 ترجمان کا مزید کہنا تھا، اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی کی کاوشیں بھی کلیدی رہیں، پاکستان لیبیا کیساتھ اپنے دیرینہ تاریخی اور قریبی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔