Friday, March 29, 2024

پاکستان کا فتح اول گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ نظام کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا فتح اول گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ نظام کا کامیاب تجربہ
January 7, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) ملکی دفاعی صلاحیتوں میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ پاکستان نے گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم فتح ون کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔

پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر، ایک کے بعد ایک کامیاب تجربے۔ ہدف کو نشانہ بنانے والے گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم فتح ون کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملکی طور پر تیار کردہ راکٹ سسٹم ایک سو چالیس میٹر کے فاصلے تک روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

فتح ون ملٹی لانچ راکٹ ویپن سسٹم سے پاک فوج کی دشمن کے ٹھکانوں کو دور تک نشانہ بنانے کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی لیفٹننٹ جنرل ندیم رضا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور جوانوں کو مبارکباد دی ہے۔