Saturday, April 20, 2024

پاکستان کا عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر سمیت اہم پالیسیوں کو اجاگر کرنے کا فیصلہ

پاکستان کا عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر سمیت اہم پالیسیوں کو اجاگر کرنے کا فیصلہ
December 19, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے مسئلہ کشمیر، افغان تنازعہ مفاہمتی عمل پر امن اقدامات کو عالمی سطح پر موثر انداز سے اجاگر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ بیرونی سرمایہ کاری کا حصول، معاشی تجارتی امور پر حکومتی پالیسیاں اور ترجیحات سے دنیا کو آگاہ کیا جائے گا۔ حکومتی پالیسیوں اور ترجیحات سے آگاہ کرنے کیلئے سفارتی مشنز کو متحرک کیا جائیگا۔ وزارت خارجہ کی 27 اور 28 دسمبر کو بلائی گئی سفرا کانفرنس اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ اہم ممالک میں تعینات پاکستانی سفیر اور ہائی کمشنرز کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کانفرنس سے خطاب، سفراء کو خارجہ پالیسی سمیت حکومتی ترجیحات پر گائیڈ لائنز دیں گے۔ . کانفرنس کا مرکزی نکتہ اہم ممالک کے ساتھ بہتر معاشی، تجارتی تعلقات اور بیرونی سرمایہ کاری کا حصول ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سمیت مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے سے متعلق اقدامات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کے کردار کو بھی عالمی سطح پر منوانے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔