Friday, April 26, 2024

پاکستان کا عالمی برادری کے تعاون سے افغانستان کی امداد اور تعمیرنو کا فیصلہ

پاکستان کا عالمی برادری کے تعاون سے افغانستان کی امداد اور تعمیرنو کا فیصلہ
August 30, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) امریکا کے انخلا کے بعد پاکستان نے افغانستان کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کے لئے امداد اور تعمیر نو کا بڑا فیصلہ کرلیا۔

انسانی ہمدردری کی بنیاد پر پاکستان عالمی برادری سے مارشل پلان کے تحت امداد طلب کرے گا۔ وفاقی کابینہ نے عالمی برادری کے تعاون سے مارشل پلان تیار کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

وزارت خزانہ، تجارت اور خارجہ افغانستان کی سیاسی اور معاشی صورتحال مدنظر رکھتے ہوئے مارشل پلان تیار کریں گی۔

دوسری جانب طالبان نے پاکستان سے پاکستانی کرنسی میں دوطرفہ تجارت کی درخواست کردی ہے۔ مشیر تجارت نے طالبان کی پاکستانی کرنسی میں دوطرفہ تجارت کی درخواست پر تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کو امریکا کی جانب سے 9 ارب ڈالر منجمد اور 4.5 ارب ڈالر آئی ایم ایف قرض رکنے پر مشکلات کا سامنا ہے۔

دوحہ میں افغانستان، امریکا، روس، چین اور پاکستان مذاکرات کے بعد وفاقی حکومت بڑے فیصلے کرے گی۔