Friday, March 29, 2024

پاکستان کا شام کیلئے غذائی امداد کا فیصلہ

پاکستان کا شام کیلئے غذائی امداد کا فیصلہ
August 25, 2021 ویب ڈیسک

اسلام اباد (92 نیوز) پاکستان نے شام کیلئے غذائی امداد کا فیصلہ کر لیا۔

شامی وزیراعظم کی درخواست پر 200 ٹن گندم اور 200 ٹن چاول امداد دی جائے گی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے سمری پر دستخط کر دیے۔ ای سی سی نے منظوری دے دی۔ وزارت خارجہ نے شام کیلئے غذائی امداد دینے کی حمایت کر دی۔

امریکی پابندیوں کے باعث شام میں عوام کو بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے۔ شام نے گندم، چاول اور زندگی بچانے والی ادویات فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔ سمندری بندش اور مہنگی فضائی منتقلی کے باعث خریداری شام سے کی جائے گی۔ شام میں پاکستانی سفیر چاول اور گندم کی مقامی مارکیٹ سے خریداری کریں گے۔