Saturday, April 20, 2024

پاکستان کا سیمی فائنل تک رسائی کا مشن تقریبا امپاسبل

پاکستان کا سیمی فائنل تک رسائی کا مشن تقریبا امپاسبل
July 4, 2019
 لاہور (92 نیوز) پاکستان کی ورلڈکپ سیمی فائنل تک رسائی مشکل ہو گئی۔ گرین شرٹس پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 400 رنز بنائیں تو بنگلہ دیش کو 84 رنز پر آؤٹ کرنا پڑے گا۔ پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں انتہائی معدوم ہو گئیں۔ نیوزی لینڈ کی انگلینڈ کے ہاتھوں بڑے مارجن سے شکست بھی پاکستان کی قسمت نہ سنوار سکی۔ بنگلہ دیش کیخلاف 316 رنز سے فتح کا مشن امپاسبل ہی گرین شرٹس کو سیمی فائنل میں پہنچا سکتا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان اگر پہلے بیٹنگ کرتا ہے تو چار سو رنز بنانے کی صورت میں بنگلہ دیش کو 84 رنز پر آؤٹ کرنا ہوگا جو جوئے شیر لانے کے مترادف ہے اور اگر بنگلہ دیش پہلے بیٹنگ کرتا ہے تو پاکستان کے سیمی فائنل میں جانے کا کوئی چانس نہیں۔ دوسری جانب آسٹریلیا، بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کی سیمی فائنل کی ٹکٹیں کنفرم ہو گئیں۔ انگلش ٹیم 1992 کے فائنل کے بعد اس بار میگاایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہو سکی ہے۔