Tuesday, April 23, 2024

پاکستان کا سفارتی محاذ پر مزید سرگرم ہونے کا فیصلہ، اہم ممالک میں سفیروں کی تبدیلیاں اور تعیناتیاں

پاکستان کا سفارتی محاذ پر مزید سرگرم ہونے کا فیصلہ، اہم ممالک میں سفیروں کی تبدیلیاں اور تعیناتیاں
March 3, 2017
  اسلام آباد(92نیوز )پاکستان کا سفارتی محاذ پر مزید سرگرم ہونے کا فیصلہ، اہم ممالک میں  سفیروں کی تبدیلیاں اورتعیناتیاں کردی ہیں ۔  ترکی میں سفیر سہیل محمود کو بھارت میں ہائی کمشنر کے عہدے پر تعینات کیا جارہا ہے۔ دفترخارجہ ذرائع  کےمطابق ایڈیشنل سیکرٹَری امریکہ ڈویژن اسد مجید خان کوجاپان میں سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جاپان میں تعینات موجود سفیرفرخ عامل کوترکی میں تعینات کیا جارہاہے ۔ جنوبی کوریا میں موجودہ سفیر زاہد نصر اللہ کو افغانستان تعینات کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ بھارت میں موجود  ہائی کمشنر عبدالباسط  اور افغانستان میں موجود سفیرابرارحسین کودفترخارجہ ہیڈکوارٹرزمیں ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔