Sunday, September 8, 2024

پاکستان کا سعودی عرب اور ایران کے مابین ثالثی کا فیصلہ

پاکستان کا سعودی عرب اور ایران کے مابین ثالثی کا فیصلہ
January 16, 2016
اسلام آباد (92نیوز) پاکستان نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرانے کے لئے ثالثی کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف پیر کو سعودی عرب اور ایران جائیں گے۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کر کے کشیدگی ختم کرنے پر بات کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف پیر کو ایران اورسعودی عرب جائیں گے۔ وزیر اعظم اور آرمی چیف دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے ثالث کا کردار ادا کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل پیر کو ایران اور سعودی عرب جائیں گے۔ وزیراعظم اور آرمی چیف اپنے دورے کے دوران ایرانی صدرحسن روحانی، سعودی شاہ سلمان سے ملاقاتیں کریں گے۔ دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے ثالث کا کردار ادا کررہے ہیں۔ اسکے علاوہ وزیر اعظم کشیدگی کم کرنے کے لیے دیگر اسلامی ممالک کو بھی اعتماد میں لیں گے۔