Monday, September 16, 2024

پاکستان کا سب میرین کروز میزائل بابر کا ایک اورکامیاب تجربہ

پاکستان کا سب میرین کروز میزائل بابر کا ایک اورکامیاب تجربہ
March 29, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے سب میرین کروز میزائل بابر کا ایک اور کامیاب تجربہ کر لیا۔ سب میرین کروزمیزائل بابر 450 کلو میٹر تک مار کرسکتا ہے جسے مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے، میزائل کو زیر آب پلیٹ فارم سے داغا گیا جس نے سو فیصد کامیابی اس اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ تجربے کے دوران تمام فلائیٹ پیرامیٹرز درست پائے گئے۔

زیر آب سے فائر کیے جانے والا کروز میزائل بابر جدیدترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے، اس میں جدید ترین نیویگیشن سسٹم اور رہنمائی کا نظام نصب ہے، کروز میزائل بابر مختلف اقسام کے روایتی اور غیر روایتی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

زیر آب سے فائر کیے جانے والے کروز میزائل بابر سے پاکستان کو دوسری بار حملہ کرنے کی صلاحیت حاصل ہو گئی ہے، جو پاکستان کی جانب سے کم سے کم دفاعی صلاحیت برقرار رکھنے کی جانب یہ بڑا سنگ میل ہے۔

پاکستان نے میزائل تجربہ کر کے ہمسائے میں بڑھتے جوہری ٹیکنالوجی کو مات دے دی ہے۔ ہمسایہ ملک جوہری آبدوزوں اور بحری جہازوں پر نصب جوہری میزائلوں سے بحر ہند کو جوہری پھیلاو کی نظر کر رہا ہے۔

بابر کروز میزائل کے تجربے کا اعلیٰ عسکری حکام سائنسدانوں اور انجینئرز نے مشاہدہ کیا صدر وزیر اعظم چئیرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارک باد دی ہے۔

ملک کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت نے نیول سٹیٹجک فورس کمانڈ کی گراں قدر کاوشوں کو سراہا ہے۔