Tuesday, April 16, 2024

پاکستان کا سابق سفیر حسین حقانی کو وطن واپس لانے کیلئے انٹر پول سے رابطہ

پاکستان کا سابق سفیر حسین حقانی کو وطن واپس لانے کیلئے انٹر پول سے رابطہ
August 26, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے سابق سفیر حسین حقانی کو وطن واپس لانے کیلئے انٹر پول سے رابطہ کیا۔

امریکہ میں بطور پاکستانی سفیر اختیارات کا ناجائز استعمال، 2 ملین ڈالرز کی خورد برد اور دھوکا دہی کے مقدمات میں امریکہ میں مقیم پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کو وطن واپس لانے کیلئے اقدامات تیز کر دیئے گئے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے انٹرپول کو حسین حقانی کی حوالگی کے لیے خط لکھ دیا۔

خط میں ایف ائی اے نے انٹرپول کو حسین حقانی کے خلاف تمام مقدمات کی تفصیلات بھی پیش کیں، بتایا کہ حسین حقانی کے خلاف 2018 میں اختیارات کے ناجائز استعمال کا مقدمہ درج ہے۔  حسین حقانی کے خلاف 2 ملین ڈالر کے خرد برد اور دھوکہ دہی کا مقدمہ بھی درج ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملزم حسین حقانی عدالتی مفرور ہیں، ان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔