Friday, April 26, 2024

پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنیوالے بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنیوالے بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ
March 26, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ زمین سے زمین تک مار کرنے والا شاہین ون اے میزائل 900 کلو میٹر تک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ ہے، شاہین ون اے میزائل زمین سے زمین تک 900 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تجربے کے دوران میزائل کے ڈیزائن سمیت اس کے مختلف ٹیکنیکل پیرامیٹرز بشمول جدید نیوی گیشن سسٹم کو کامیابی سے جانچا گیا، ڈی جی ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج، چیئرمین نیسکام ڈاکٹر رضا ثمر اور کمانڈر آرمی سٹریٹجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی سمیت سائنسدانوں، انجینئرز اور دیگر نے کامیاب تجربے کا مشاہدہ کیا۔

کامیاب تجربے پر صدر، وزیر اعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔