Saturday, May 11, 2024

پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنیوالے شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنیوالے شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ
November 18, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز)پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ میزائل ہر قسم کے وار ہی ڈلے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے  کہا کہ  پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والا شاہین ون 650 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ میجرجنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ میزائل تجربے کا مقصد کم سے کم دفاعی صلاحیت کا مظاہرہ اورآرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل تیاری کا جائزہ لینا ہے ۔ میزائل تجربے کے موقع متعلقہ دستوں نے جدید اسلحے اورآلات کے استعمال میں اعلیٰ پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ سٹریٹجک پلانز ڈویژن کے ڈائریکٹرجنرل، کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، چیئرمین نیسکام، سینئر افسران ، سائنسدان اورانجینئرز نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔ زمین سے زمین پر مار کرنے والا میزائل شاہین ون  نہ صرف روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ دشمن کی جانب سے قومی سلامتی کو لاحق خطرات کی صورت میں ایٹمی حملے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس میزائل کی جدید ٹیکنالوجی کو دشمن کے ٹھکانوں کو 100 فیصد درستگی سے نشانہ بنانے کیلئے خاص طور پر اپ گریڈ کیا گیا ہے۔