Saturday, April 20, 2024

پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنیوالے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنیوالے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ
January 23, 2020
راولپنڈی ( 92 نیوز) پاکستان نے  زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کرلیا ،  غزنوی میزائل 290 کلومیٹر تک ہر قسم کے وارہیڈز لیجانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بیلسٹک میزائل غزنوی کا تجربہ آرمی اسٹریٹیجک فورس کمانڈ کی تربیتی مشق کا حصہ ہے۔کمانڈر آرمی اسٹریٹیجک فورس کمانڈ کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج نے تجربہ دیکھا جبکہ چیئرمین نیسکام، ایس پی ڈی اور آرمی سٹریٹیجک فورس کمانڈ کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے کا مقصد شب و روز آپریشنل تیاری کے تمام امور کی جانچ ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی اسٹریٹیجک پلان ڈویژن نے کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔ پاکستان کی اسٹریٹیجک فورسز بہترین اور پر اعتماد صلاحیتوں کی حامل ہیں۔