Thursday, April 25, 2024

پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ
August 29, 2019
راولپنڈی (92 نیوز) ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنانے کا ایک اور سنگ میل طے کر لیا گیا۔ پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بیلسٹک میزائل مختلف قسم کے وارہیڈز کو 290 کلومیٹر سے زائد فاصلے تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ چیفس آف جوائنٹ اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے میزائل تجربہ کرنے والی ٹیم کومبارکباد دی ہے۔ صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے بھی ٹیم کو سراہا اور بڑی کامیابی پر قوم کومبارکباد دی ہے۔