Thursday, April 25, 2024

پاکستان کا زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بائولنگ کا فیصلہ، پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل

پاکستان کا زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بائولنگ کا فیصلہ، پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل
May 29, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ٹاس جیت کر بائولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے جیت کر سیریز میں برتری حاصل کر رکھی ہے۔ زمبابوے کی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ اظہر علی کا کہنا تھا کہ خشک وکٹ پر پہلے بائولنگ کرنا چاہتے ہیں۔ زمبابوے اور پاکستان کے پہلے میچز کی طرح اس بار بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔