Saturday, May 11, 2024

پاکستان کا روپیہ مستحکم اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس ہوا، عبدالرزاق داؤد

پاکستان کا روپیہ مستحکم اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس ہوا، عبدالرزاق داؤد
January 11, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان کا روپیہ مستحکم اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس ہوا، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کراچی میں پاکستان ایڈیبل آئل کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ مہنگائی اور شرح سود بلند سطح پر ہے، صنعت کے مقابلے زرعی شعبےکو زیادہ چیلنجز کا سامنا ہے مشیر تجارت کہتے ہیں کہ غلط بیانی نہیں کروں گا، اس وقت لوکل پروڈکشن میں اضافہ ہوا ہے، ہماری لوکل پروڈکیش 8 فیصد سے 16 تک ہو گئی ہے۔ عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ دو سال تک لوکل پروڈکشن 25 فیصد تک ہوجائے گی، تین سال بعد امپورٹ کم ہو جائے گی، ہمارے اندر صبر نہیں، لونگ ٹرم پالیسیز لائے ہیں۔ علاوہ ازیں مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے میڈیا سے گفتگو میں کہا گڈز ٹرانسپورٹ ہڑتال خاتمے کیلیے مذاکرات شروع کر دئیے ہیں، ٹرانسپورٹرز سے مسائل جلد حل ہو جائیں گے، کراچی: خوردنی تیل کی ملکی پیداوار تین سال میں بڑی حد تک مقامی ذرائع سے ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال خوردنی تیل کی مقامی پیداوار بڑھی ہے،  ایکسپورٹ میں اضافے کیلیے بیرونی منڈیوں تک رسائی کر رہے ہیں، صنعتوں کے لئے بجلی گیس کے مسائل حل طلب ہیں، پنجاب میں گیس سپلائی شروع ہو رہی ہے۔