Tuesday, May 14, 2024

پاکستان کا دوسرے ٹیسٹ کیلئے 17 رکنی اسکواڈ برقرار رکھنے کا اعلان

پاکستان کا دوسرے ٹیسٹ کیلئے 17 رکنی اسکواڈ برقرار رکھنے کا اعلان
February 3, 2021

لاہور ( ویب ڈیسک ) جنوبی افریقہ کے خلاف 2 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے لیے پاکستان نے پہلے میچ کے 17 رکنی فاتح اسکواڈ کو برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق سلیکٹرز نے دوسرے ٹیسٹ کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جس میں  کراچی ٹیسٹ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ کو برقرار رکھا گیا ۔ کپتان بابراعظم ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق سے مشاورت کے بعد 11 رکنی حتمی ٹیم کا انتخاب کریں گے ، جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان دوسرا ٹیٹ 4 فروری کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

دوسرے ٹیسٹ میچ  میں بابراعظم (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان)، عابد علی، عمران بٹ، اظہر علی، فواد عالم، سعود شکیل، فہیم اشرف، محمد نواز، سرفراز احمد، نعمان علی، ساجد خان، یاسر شاہ، حارث رؤف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور تابش خان شامل ہیں۔

پاکستان نے کراچی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی تھی جہاں اسپنرز کا کردار بنیادی تھا۔