Thursday, May 9, 2024

پاکستان کا دورہ افغان صورتحال، دوطرفہ دیرپا تعلقات کے تناظر میں ہے، وینڈی شرمن

پاکستان کا دورہ افغان صورتحال، دوطرفہ دیرپا تعلقات کے تناظر میں ہے، وینڈی شرمن
October 8, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) امریکا کی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن کاکہنا ہے پاکستان کا دورہ افغان صورتحال، دوطرفہ دیرپا تعلقات کے تناظر میں ہے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بولیں کہ روانگی سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کروں گی۔

اُن کا کہنا تھا  افغانستان کو دوبارہ دہشتگردی کا مرکز بننے، امریکا اور اتحادیوں پر حملوں سے روکنا ہو گا۔ طالبان کو ان کے الفاظ سے نہیں، عمل سے جانچیں گے۔

امریکی نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا طالبان کے تمام وعدے تاحال عوامی توقعات کے برعکس پورے نہیں ہوئے۔ انسانی امداد تک بلاتعطل رسائی کے لیے طالبان کو اپنے وعدے پورے کرنا ہوں گے۔