Thursday, April 25, 2024

پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے: ممنون حسین

پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے: ممنون حسین
March 23, 2017
.اسلام آباد (92 نیوز) صدر مملکت ممنون حسین کہتے ہیں کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ ہمارامقصدعالمی اورعلاقائی امن کویقینی بناناہے جس کے لئے دہشگردی کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے صدرمملکت یوم پاکستان کی پروقار تقریب میں شرکت کے لئے صدارتی گارڈز کے حصار میں خصوصی بگھی کے ذریعے پریڈ گراونڈ پہنچے جہاں فوج کے چاک و چوبند دستوں نے انہیں سلامی دی۔ صدرمملکت ممنون حسین نے پریڈ کا معائنہ کیا اوراپنے خطاب میں قوم کویوم پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے عزم دہرایا کہ ملک میں مکمل امن کی واپسی تک دہشتگروں کے خلاف جنگ جاری رکھی جائے گی۔ صدرمملکت نےقیام پاکستان اور استحکام پاکستان کیلئے قربانی دینے والوں کوخراج تحسین پیش کیا اوریوم پاکستان کی پریڈمیں دوست ممالک سعودی عرب اور عوامی جمہوریہ چین کے فوجی دستوں کی شرکت پرخوشی کا اظہارکرتے ہوئے اسے باہمی دوستی کی اعلی مثال قرار دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران پاک فوج اور سکیورٹی کے تمام اداروں اور عوام نے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ حکومت اقتصادی ترقی اور خوشحالی کے عمل میں تیزی لانے پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔ بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں پوری قوم پر زور دیا ہے کہ ہمیں پاکستان کوشر پسند اور فساد پھیلانے والے عناصر سے پاک کرنے کا عہد کرنا چاہیے۔