Friday, April 26, 2024

پاکستان کا حج کوٹہ بحال، رواں سال ایک لاکھ اناسی ہزار سے زائد عازمین فریضہ حج اداکرینگے

پاکستان کا حج کوٹہ بحال، رواں سال ایک لاکھ اناسی ہزار سے زائد عازمین فریضہ حج اداکرینگے
January 19, 2017
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیر مذہبی امور کے سعودی حکام سے مذاکرات کامیاب، پاکستان کا حج کوٹہ بحال ، رواں سال ایک لاکھ اناسی ہزار سے زائد عازمین فریضہ حج ادا کرینگے۔ تفصیلات کےمطابق ترجمان مذہبی امور کے مطابق  وفاقی وزیر مذهبی امور سردار یوسف  نے دوره سعودی عرب کے دوران  سعودی ہم منصب  سے مذاکرات کیے۔ جس کے بعد سعودی عرب نےپاکستان کا مکمل حج کوٹہ بحال دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امسال ایک لاکھ اناسی ہزار سے زائد عازمین فریضہ حج  ادا کرینگے۔ حرم شریف میں توسیع کے باعث چند سال قبل 20 حج کوٹه کم کیاگیا تھا۔ گزشتہ سال بھی حج کوٹه بحالی کے مذاکرات هوئے لیکن کامیاب نہیں ہوسکے تھے۔ گزشته سال ایک 43 هزار پاکستانی حجاج نے حج کی سعادت حاصل کی۔ حج انتظامات بارے دیگر امور پر پاکستان اور سعودی حکام کےدرمیان  کا آخری دور جاری ہے۔