Friday, May 3, 2024

پاکستان کا جونیئر ہاکی ورلڈکپ کیلئے 18 رکنی ٹیم بھارت بھیجنے کا اعلان

پاکستان کا جونیئر ہاکی ورلڈکپ کیلئے 18 رکنی ٹیم بھارت بھیجنے کا اعلان
November 24, 2016

لاہور (92نیوز) پاکستان نے جونیئر ورلڈ کپ کیلئے اٹھارہ رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ عماد بٹ ٹیم کے کپتان کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ آٹھ دسمبر کو بھارت میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونیئر ورلڈ کپ کیلئے اٹھارہ رکنی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے محمد دلبر کو کپتانی سے ہٹا کر عماد شکیل بٹ کو کپتان بنا دیا۔

محمد دلبر بطور نائب کپتان ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان ہوں گے۔ ذیشان اشرف اور محمد عرفان اسسٹنٹ کوچ، خالد مختار فارانی مینیجر جبکہ غضنفر علی بطور نیوٹریشنسٹ ٹیم کے ہمراہ بھارت جائیں گے۔

ٹیم میں علی رضا، منیب الرحمان، عاطف مشتاق، حسن انور اور مبشر علی شامل ہوں گے جبکہ ابوبکر محمود، فیضان، محمد جنید کمال، تعظیم الحسن، شان ارشاد اور اظفر یعقوب بھی کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

ٹیم میں محمد عتیق، بلال قادر، محسن صابر، سہیل رضا اور سمیع اللہ بھی شامل ہیں۔ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ آٹھ سے اٹھارہ دسمبر تک بھارتی شہر لکھنﺅ میں کھیلا جائے گا جبکہ حکومت نے ہاکی ٹیم کو بھارت میں کھیلنے کی اجازت دے رکھی ہے۔