Friday, April 19, 2024

پاکستان کا جنوبی ایشیاء میں مسلم مخالف تنظیموں کو دہشت گرد قرار دینے کا مطالبہ

پاکستان کا جنوبی ایشیاء میں مسلم مخالف تنظیموں کو دہشت گرد قرار دینے کا مطالبہ
March 27, 2020
 نیو یارک (92 نیوز) پاکستان نے جنوبی ایشیاء میں مسلم مخالف تنظیموں کو دہشت گرد قرار دینے کا مطالبہ کر دیا۔ نیو یارک میں او آئی سی اجلاس میں پاکستان کا تجویز کردہ مسودہ منظور کر لیا گیا۔ پاکستان نے اقوام متحدہ عالمی انسداد دہشتگردی حکمت عملی کے جائزہ سے قبل تجویز پیش کی۔ پاکستان نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کو اپنی انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی میں اسلام دشمن تنظیموں کو بھی شامل کرنا چاہیے۔ اقوام متحدہ کی دہشتگردی کے خلاف حکمت عملی کو ہندوتوا جیسے انتہا پسند نظریات کا بھی احاطہ کرنا چاہیے ۔ پاکستان نے اس حکمت عملی کو مؤثر اور جامع بنانے کے لیے بہت سی تجاویز دی ہیں ۔ پاکستانی تجاویز  کو او آئی سی کی جانب سے پیش کردہ پوزیشن پیپر میں شامل کر لیا گیا ہے۔ جنوبی ایشیاء میں قومیت پر مبنی انتہا پسند عناصر کی مسلم دشمنی بھی دہشت گردی کے زمرے میں آتی ہے ۔ پاکستان نے کشمیر اور دیگر مقبوضہ علاقوں میں جاری آزادی کی تحاریک کو دہشتگرد قرار دینے کی بھی شدید مخالفت کی ہے۔