Friday, March 29, 2024

پاکستان کا بیلسٹک میزائل غورکا کامیاب تجربہ

پاکستان کا بیلسٹک میزائل غورکا کامیاب تجربہ
April 15, 2015
راولپنڈی(92نیوز)پاکستان نے تیرہ سو کلومیٹر تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل غوری کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ میزائل اپنے ہدف کو سو فیصد  تک  درست نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، صدراور وزیراعظم نے کامیاب تجربے پرسائنسدانوں اورقوم کو مبارکباد دی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نےتیرہ سوکلومیٹر تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل غوری کا کامیاب تجربہ  کرکےدفاعی صلاحیت میں ایک اورسنگِ میل عبورکرلیا ہے۔ غوری میزائل ایٹمی  اورروایتی ہتھیار ہدف تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، میزائل ہدف کو سوفیصد نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق تجربے کے موقع پراسٹراٹیجک پلان ڈویژن کے سینیئر افسر ، سائنسدان اور انجینیئرز موجود تھےڈی جی  آرمی اسٹرٹیجک پلان ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات نے میزائل کے تجربے کے دوران مطلوبہ اہداف حاصل کرنے پر اطمنیان کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کو اپنی دفاعی صلاحیت اور دفاعی ایٹمی صلاحیت کی ساکھ پر فخر ہے۔ صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اورانجینئرزسمیت پوری ٹیم کو مبارکباد د یتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملک کےدفاع کے معاملے پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ پاکستان نے نو مارچ کو شاہین تھری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا  جو ستائیس سو کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس کے بعد بھارت اوراسرائیل کا پورا علاقہ پاکستان کے شاہین تھری کی رینج میں آ گیا ہے جس نے پاکستان کوجدید میزائل ٹیکنالوجی رکھنے والے ممالک کی صف اول میں کھڑا کر دیا ہے۔